تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ چترال بازار میں بلاوجہ تاجروں کو ہراسان کرنا بند کردیں۔صدر تجار یونین حبیب حسین مغل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال بازار کے کاروباری حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہImage may contain: one or more people, people standing and outdoor بعض عناصر ایک سازش کے تحت چترال میں صوبائی حکومت کے لئے مسائل پیدا کررہے ہیں جو ضلع کے مجموعی امن اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ایک مشترکہ اخباری بیان میں صدر تجار یونین حبیب حسین مغل اور اُن کی کابینہ نے روان ہفتہ چترال بازار میںImage may contain: 7 people, people standing, crowd and outdoor بلاوجہ تاجروں کو ہراسان کرنے کے پے درپے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کو ڈپٹی کمشنر کی غیر موجودگی میں بعض مخصوص عناصر کی سازش قرار دیا ہے۔اخباری بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چترال جیسے حساس ضلع کے لئے جلد از جلد نئے ڈپٹی کمشنر کا تقرر عمل میں لایا جائے اور امن عامہ کے مسائل پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف انکوائری کرکے صوبائی حکومت کے خلاف ان کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کیا جائے۔مشترکہ اخباری بیان میں تجار یونینImage may contain: one or more people, people standing, crowd and outdoor نے اس عزم کو دہرایا کہ بازار کے 8ہزار سے زیادہ دکاندار اور کاروباری حلقے مقامی انتظامیہ کی بلا اشتعال اور بلاوجہ کاروائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بے چینی کے زمہ داروں کو بے نقاب کرینگے۔یاد رہے گذشتہ دونوں کے اندر چترال بازار میں جگہ جگہ تجار کو بلاوجہ ہراسان کیا گیا۔جو کہ ایک سال پہلےImage may contain: one or more people ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔معاہدے میں ضلعی انتظامیہ نے جن اصولوں کو تسلیم کیا تھا۔سازشی عناصر ان اصولوں کی خلاف ورزی کی اور تاجروں کو ہراسان کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔