
تازہ ترین
طیارہ حادثے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی
دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) گذشتہ دنوں طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے افراد کے روح کے ایصال ثواب کیلئے گورنمنٹ مڈل سکول نگر دروش میں ایک خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر سکول کے پی ٹی سی چیئرمین ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے قرآن خوانی اور جملہ شہدا ء کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعائیں کی۔
