تازہ ترین

برما کے روہنگیائی مسلمانوں کی ہلاکت کے خلاف جماعت اسلامی چترال کا ایک احتجاجی جلسہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) برما کے روہنگیائی مسلمانوں کی ہلاکت کے خلاف Image may contain: 8 people, people standing, hat and outdoorجماعت اسلامی چترال کا ایک احتجاجی جلسہ بعد نماز جمعہ پی آئی اے چوک چترال میں منعقد ہوا ۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔Image may contain: 9 people, people standing and outdoor احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد ، موالانا اسرار الدین الہلال ،Image may contain: 12 people, outdoor تحصیل امیر عتیق الرحمن اور قیم جماعت اسلامی ظہیر الدین نے کہا ۔ کہ برما کے نہتے مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے ۔ خواتین کی عصمتیں لوٹی جارہی ہیں ۔ جبکہ مردو خواتین اور بچوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ترکی اور ملائشیاء کی حکومت کے سوا کسی بھی مسلم ملک کوImage may contain: 12 people, people standing and outdoor اس کی مذمت کی توفیق نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو ان نہتے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے ۔ اور نہ وہ اس حوالے کوئی آواز آٹھائیں گے ۔ کیونکہ ان کا کام صرف غیر مسلم اقلیتوں کو سپورٹ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں میں ایمانی غیرت ختم ہوچکی ہے ۔Image may contain: 2 people, people walking, crowd and outdoor یہ صرف اپنے اقتدار کو طول دینے اور اپنے تحفظ کیلئے ہی سوچتے ہیں ۔ ان کی دوسرے بے سہارا مسلمانوں کے ساتھ کوئی سروکار نہیں ہے ۔ اور یہی مسلمانوں کے زوال کا اصل سبب ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مسلمانوں کو ایسے مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنا چاہیے ۔ Image may contain: 11 people, people standing, crowd and outdoorاگرچہ ہم اُن کی براہ راست مدد نہیں کر سکتے ۔ تاہم اُن کی اخلاقی ، انسانی اور مذہبی مدد کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ۔ کہ ان مظلوموں کیلئے آواز اٹھائی جائے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔