تازہ ترین

چترال کے علماء کرام کا ایس آر ایس پی دومیگاواٹ بجلی گھر گولین کا دورہ،رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یورپین یونین کی مالی تعاون سے سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی) Image may contain: indoorکے زیر اہتمام زیر تعمیرگولین کے برموغ کے مقام پر پایہ تکمیل کو پہنچنے والی ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ میں کام کی رفتار اورمعیار پر اپنی اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے چترال شہر کے علماء کرام نے کہا ہے کہ Image may contain: 1 person, standing and indoorاس پراجیکٹ سے عنقریب چترال ٹاؤن کو درپیش بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائے گا جس کے لئے چترال کے عوام ادارے کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔ اتوار کے روز پراجیکٹ کا وزٹ کرنے کے بعدImage may contain: one or more people, people standing, crowd and outdoor مولانا خلیق الزمان (خطیب شاہی مسجد)، مولانا عبدالسمیع ، قاضی محمد نسیم ، مولانا فتح الباری، مولانا حسین احمد، مفتی فضل خالق اور دوسروں پر Image may contain: 2 people, people standing and outdoorمشتمل چترال کے معروف علمائے کرام نے کہا کہ چترال ٹاؤن کو بجلی کی شدید بحران سے نکالنے کے لئےٍ دو میگاواٹ پیدواری صلاحیت کا حامل بجلی گھر ایس آر ایس پی کی طرف سے چترالی عوام کے لئے تخفہ ہے جوکہ اپنی نوعیت کا پہلا پاؤر پراجیکٹ ہے ۔ انہوں نےImage may contain: one or more people ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طار ق احمد کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کا کامیابی سے تکمیل ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔Image may contain: 8 people, people standing اس سے قبل علمائے کرام نے پاؤر پراجیکٹ کا تفصیلی معائنہ کیا جہاں پراجیکٹ کے سائٹ انجینئر اسدالرحمن نے انہیں مختلف مراحل کی تفصیل بتائیImage may contain: 3 people, crowd and outdoor جبکہ پاؤر ہاؤس کے اندر جاری مختلف آلات کی تنصیب میں انہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈی پی ایم طارق احمد نے کہاکہ اس سے قبل چترال شہر میں مختلف اسٹیک ہولڈروں کا سائٹ وزٹ کرایا گیا تھا اور علمائے کرام کی اہمیتImage may contain: 3 people, outdoor کے پیش نظر ان کا دورہ کرانا بھی پروگرام میں شامل تھا ۔انہوں نے پاؤر پراجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہاکہ کام اپنی آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد ہی چترال شہر Image may contain: outdoorکے عوام خوشخبری سن لیں گے۔ اس موقع پر علماء نے ایس آر ایس پی کے جملہ اسٹاف اور سائٹ انجینئر اسد الرحمن کی تکنیکی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔