تازہ ترین

چارویلاندہ بونی میں بجلی گھر کی تعمیر کے لئے اے کے آر ایس پی نے 77لاکھ روپے جاری کردئیے

 چترال(سرفراز شاہد)چاویلاندہ بونی میں تعمیر ہونے والے پن بجلی گھر کے سلسلے میں تھرڈ ڈائیلاگ کی تقریب گذشتہ دنوں بونی میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خٹک، اے کے آر ایس پی کے آر پی ایم سردار ایوب سمیت اے کے آر ایس پی کے افسران، معروف شخصیت افضل علی، گولڈن مہرکہ تنظیم کے صدر محمد شفیع ،ویلج کونسل ناظم کے علاوہ علاقے کے معتبرات اور لوگوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کیں۔ اس موقع پر اے کے آر اسی پی کے آر پی ایم سردار ایوب نے اپنے ادارے کی طرف سے اس بجلی گھر کے مشینوں کی خریداری کے لئے 77لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا اور 25لاکھ روپے کی پہلی قسط کمیونٹی کے حوالے کی۔ علاقے کے لوگوں نے اے کے آر ایس پی کی طرف سے انکے اس اہم منصوبے کیلئے فنڈ جاری کرنے پر ادارے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ چاویلاندہ کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت اس بجلی گھر کے تعمیر کا فیصلہ شروع کرکے عملاً کام بھی شروع کر دئیے تھے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔