تازہ ترین

:میجر جنرل آصف غفور نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا چارج سنبھال لیا

آئی ایس پی آر کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ اپنے پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد لکھا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ چارج سنبھال لیا ہے۔ عہدہ سنبھالنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ عاصم باجوہ کی خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ہم دنیا کی بہترین قوم ہیں، ہماری مسلح افواج ناقابل تسخیر ہیں۔ سب کا بالخصوص میڈیا کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میجر جنرل آصف غفور کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے چار سال 7 ماہ ڈی جی آئی ایس پی آر رہنے پر فخر ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی نمائندگی پر فخر ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔