تازہ ترین

حکومت خیبر پختونخواہ /پیڈو کے مالی معاونت سے تیار ہونے والے دو پن بجلی گھروں کا کامیاب پری ٹیسٹ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پختونخواہ انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن (PEDO) حکومت خیبر پختونخواہ کے مالی معاونت اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) پیڈو پراجیکٹ کے زیر انتظام تیار شدہ دو منصوبوں ، Image may contain: 9 people, people standingبونی گول 100 کلوواٹ اور میراگرام 50 کلوواٹ کا کامیاب پری ٹیسٹ کیاگیا۔ اس موقع پر گاوں کے انتظامی کمیٹی کے ممبران، صارفین بونی لوکل سپور ٹ ارگنائزیشن کے چیرمین، AKRSP -PEDOپراجیکٹ کے ڈپٹی ڈائر یکٹر بمعہ عملہ ،سسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خٹک اور RE ریشن ہایئڈل پاور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وال کھول کرImage may contain: 8 people, people standing پانی ٹربا ئین میں چھوڑا گیا اور باقاعدہ اس کی کارکر دگی کو چیک کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائر یکٹر AKRSP-PEDO پر اجیکٹ محمد ضیاء اللہ نے منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔ تمام حاضرین نے خوشی کا اظہا ر کیا اور حکومت خیبر پخوتنخواہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ان کو باقاعدہ چلانے کے لئے اپنی بھر پور تعاون کا اعادہ کیا۔ چیر میں BLSO سردار حسین نے بھی ادارے کا شکریہ ادا کیا اور عوام کی ٖطرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی۔ 50 کلو واٹ کا ایک اور بجلی گھر شیر شال کریم آباد کے گاؤں میں پچھلے ہفتے کامیابی سے پری ٹیسٹ کیاگیاتھا۔ان دونوں منصوبو ں کا با قاعدہ افتتا ح ، لائنوں کی کلیرنس اورباقی ماندہ کاموں کو مکمل کرنے کے بعد جلدہی کیاجائے گا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى