دھڑکنوں کی زبان

دھڑکنوں کی زبان ………فہیم ,مسکراتا پھول مرجھا گیا‘‘

محمد جاوید حیات ۔۔

مسکراہٹیں بھی کیا عجیب ہوتی ہیں جب ایک دفعہ روٹتی ہیں پھر واپس نہیں آتیں ۔یہ لو چہرے سے گئیں ہونٹوں سے گئیں ۔۔دل سے گئیں ۔۔بچے خاندان میں مسکراہٹوں کی ابتدا ہوتی ہیں اور ان کے دم قدم سے گھروں میں رونق ہوتی ہے ۔۔دنیا میں انسان کی سب سے بڑی آزمائیش اس کی اولاد ہوتی ہیں ۔یہ لو وہ ہنسے مسکراہٹیں لوٹ آئیں یہ لو افسردہ ہوئے خوشیوں کے سارے چراغ بجھ گئے ۔۔ماں باپ کے لئے اولاد کی جدائی سب سے بڑا امتحان ہے۔ جو اس امتحان میں کامیاب ہوا ۔ دونوں جہانوں کی خوشیاں اس کے حصے میں آئیں۔۔ ۔۔میرے محترم بھائی امین الدین پر بھی یہ امتحان گذرا ۔۔وہ آزمائیش کی اس آگ سے گذرا۔۔فہیم ،امین الدین کا بڑا بیٹا تھا۔بچے بچپن میں شہد کی طرح شرین، لڑکپن میں پھول اور پھر آگے جوانی میں ایک انمول سہارا بن جاتے ہیں ۔ماں باپ اس سہارے کے انتظار میں ہوتے ہیں۔ اس لئے ان کی کامیابیوں کا ذکر کرنا ہر ایک باپ کو اچھا لگتا ہے ۔۔امین دوستوں میں ایک جذباتی انسان کے طور پر معروف ہیں۔۔ایک محنتی استاد ہیں اس لئے اس کا اپنا مقام ہے ۔۔ وہ اگر پیار کرنے پہ آجائیں تو ٹوٹ کر پیار کرتے ہیں۔ اس لئے اس نے فہیم کو صرف پیار سیکھایا تھا ۔۔فہیم سے میری ایک بار ملاقات ہوئی ۔وہ بھی ہائی سکول چترال میں ہوئی ۔۔ مجھے یہ جوان خاموش سمندر کی طرح لگا۔ اس کے لہجے سے احترام کی خوشبو آرہی تھی ۔میں دور سے اس کو دیکھتا رہا ۔۔۔پھر جب اس کی اچانک موت ہوئی تو اس کی خوبیاں بیان ہوتی رہیں۔ یہ خوبیاں خانداں سے آگے اس کے جاننے والوں اور دوستوں تک گئیں ہوئیں تھیں ۔یہ خوبیاں سن سن کے ایسا لگتا ہے کہ فہیم چراغ تھا بجھ گیا ۔پھول تھا مرجھا گیا۔۔ چاند تھاڈوب گیا ۔ فہیم الدین Image may contain: 1 person, beard, selfie and closeupنے دو جون انیس سو پچانویں(2جون1995)کو بروز پیر مغلاندہ میں امین الدین کے ہاآانکھ کھولی ۔شاہی خاندان کا ایک خوشخال گھرا نا تھا ۔۔پرورش نازو نعم میں ہوئی ۔۔گھرمیں تہذیب کا سبق پہلے پڑھایا گیاَ اس لئے خاندان والوں کی آنکھوں کا تارا بن گیا ۔۔وہ ایک تابعدار ،نرم خو اور شریف بچہ تھا ۔۔اس کے لفظ لفظ سے احترام ٹپکتا تھا اس لئے ننھیال سے لے کر ددیال تک سب اس سے محبت کرتے ۔۔فہم نے تعلیم کا آغاز آرمی بپلک سکول سے کیا پھر میٹرک دی لینگ لینڈ سکول سے کیا ۔۔ایف ایس سی ڈگری کا لج سے کیا ۔۔فہیم اپنی ہر کلاس میں اعلیٰ نمبرون سے پاس ہوتا اور اے ون گریڈ میں ہوتا ۔۔ایف ایس سی کے بعد اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں سافٹ وئیر انجینئرنگ میں داخلہ لیا ۔وہ اپنے ہر سمسٹر میں اے ون گریڈمیں پاس ہوتا ۔۔وہ اپنے لئے ایک کمپنی بنانا چاہتا تھا ۔۔جس کا نام وہ پیرل ٓائی فون رکھنا چاہتا تھا ۔۔وہ مسلسل کام پہ یقین رکھتا تھا ۔۔اس نے کھبی کسی کام کو ناممکن نہ سمجھا ۔۔اس کو ’’نہ‘‘ سے نفرت تھی ۔اس نے کبھی بڑوں کے کسی حکم سے انکار نہیں کیا اور سب کو’’ اپنا‘‘ ہونے کا یقین دلایا ۔۔وہ ہنس مکھ ،روشن جبین ،نرم لہجہ،اور سنجیدہ مزاج کے مالک تھے اس کو’’نفرت‘‘ سے سخت نفرت تھی ۔۔وہ چھوٹی موٹی چپقلشوں کو محبت سے نمٹا کے سب کو شیرو شکر کرتے ۔۔وہ پیار بانٹنے کے لئے پیدا ہوئے تھے ۔۔وہ صاف دل اور پر خلوص تھے ۔۔اس کی زبان سے کسی کے لئے برا لفظ نہ نکلتا ۔اس کو جھوٹ اور غیبت سے نفرت تھی ۔۔وہ اپنی مسکراہٹ سے سب کو جیت جاتے ۔۔اس کی پاک آرمی میں جانے کی آرزو تھی ۔اس ؂ کوخاک وطن سے محبت تھی ۔۔اس کا حلقہ احباب بڑا وسیع تھا ۔۔وہ ہر مشکل کام کو چلنج سمجھ کر کرتا۔۔۔وہ ماہر تیراک تھا۔۔بیڈ میٹن اور سنوکر شوق سے کھیلتا ۔۔وہ اپنے چھوٹے بہن بھائیوں سے بہت پیار کرتا تھا ۔۔اس کواپنی ماں سے دیوانگی کی حد تک پیار تھا ۔۔فہیم کو شکار کھیلنا اچھا لگتا تھا شکار کھیلنے گیا اچانک غلطی سے ہاتھ میں پکڑی بندوق چلی فہیم پھول کی مرجھا گیا ۔۔ موت کا وقت مقرر ہے مگر بعض موت اپنے پیچھے خلا چھوڑ جاتی ہیں ۔۔فہیم کی موت ایک خلا ہے ۔پر نہیں ہو گی ۔۔اس کا خاندان ،اس کے دوست احباب ،اس کے رشتے ناتے ،اس کے جاننے والے سب اس کو مس کر رہے ہیں ۔۔لگتا ہے اس کی زندگی شمع تھی اندھیرا کر گئی ۔۔یادیں دھند کی طرح ہوتی ہیں جتنا ان میں راستہ بناتے جاؤ دھند صاف ہوتا جاتا ہے ۔فہیم کی یادیں پھول کی طرح مہکتی ہیں ۔اس کی یادوں کے کئی حوالے ہیں ان میں سے اس کی شرافت نمایاں ہے ۔۔اپنے پیچھے آہیں چھور کے جانا ہر ایک کی بس کی بات نہیں یہ اس مقام کے لوگ ہوتے ہیں ۔۔فہیم اپنے پیچھے آہیں چھوڑ گیا ۔۔اس کے والدین کے دلوں پہ زخم ویسے بھی لگا لیکن فہیم کی یاد کانٹے کی طرح ہر دل میں چھپتا ہے ۔۔انسان کی اچھائی کی گوہی دینا انسان کی خوش بختی ہے اور جنت کی سر ٹیفکیٹ۔فہیم اچھے تھے سب اس کو اچھا کہتے ہیں ۔۔
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا ۔۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔