
پی ٹی آئی ضلع چترال کے 24 یو نین کونسلوں کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کا ایک اہم پارٹی اجلاس بروز اتوار 25 دسمبر 2016 ء بمقام چیف رحمت غازی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ جسمیں چترال کے تمام یو نین کونسل کے نمائندوں اور پارٹی ورکروں نے شر کت کی۔
اجلاس میں پارٹی نمائندوں اور ورکروں نے اپنے اپنے خیالات کا بھر پور اظہار کیا۔اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی تنظیم نہ ہونے کی وجہ سے چترال میں پارٹی کی ترقی میں کافی روکاٹ بنی ہو ئی ہے ۔ حالانکہ چترال کی اکثریت آبادی عمران خان کے وژن کے مطابق تبدیلی چاہتے ہیں۔جس کے لئے پارٹی تنظیم کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی قیادت کے فیصلے کا انتظار ہے اور امید ہے کہ اچھے لوگوں کو ضلعی قیادت سنبھالنے کا موقع دیں گے، جو کہ پارٹی کارکنوں کے امیدوں پر پورا اترے ۔ پارٹی نمائندگا ن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ چترال کے لئے نئی پارٹی قیادت سامنے آنے کے بعد پارٹی نئے جوش اور ولولے کیساتھ کامیابی کی طرف گامزن ہو گی۔ اجلاس کے ا سٹیج سیکر ٹری کے فرائض رضی الدین اور اسرار الدین کسانہ جنرل سکرٹری آئی ایس ایف چترال نے انجام دیئے جبکہ اجلاس سے
حاجی رحمت غازی، عبد الطیف، محمد یعقوب، علاؤ الدین عرفیؔ ، عبد المجید قریشی، وزیر زادہ، محمد اسلم، احسان اللہ ، حیات الرحمن، انصاف ٹائیگر فورس چترال کے کمانڈر سلطان محمد شیر، محمد قاسم، امین الرحمن،زار بہار، شبیر احمد، ماسٹر امیر علی ،جمال الدین اورچارشنبہ خان نے اپنے اپنے خطاب میں PTI چترال کومستقبل میں ایک نا قابل تسخیر قوت بنانے کا عزم کرتے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔اجلاس کے آخرمیں صدر محفل ڈاکٹر نذیر حسین شاہ کے دعائیہ کلیمات کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
