تازہ ترین

چترال میں شہید بے نظیر بھٹو کی نویں برسی منائی گئی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں پی پی پی کی سابق چیر پرسن اور وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی نویں برسی ایک مقامی ہوٹل میں منائی گئی جس سے چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور سابق ضلعی صدر سلیم خان اور دوسرے رہنماؤں نے چترال میں پی پی پی کی خدمات اور غریب عوام کو قوت گویائی دینے پر بھٹو خاندان کی خدمات اور انکی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ چترال کے اس پسماندہ ضلعے میں پہلا پن بجلی گھر ، ڈگری کالج، ائرپورٹ ، ہسپتال سمیت دوسرے سہولیات کی فراہمی اسی پارٹی کے مختلف ادوار حکومت میں ممکن ہوئی ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو،بے نظیر بھٹواور نصر ت بھٹو نے چترال کا جس تواتر سے دورہ کیا ، ان کا چترال سے والہانہ محبت اور لگاؤ کا ثبوت ہے اور چترال کے عوام بھی اس خاندان کے دلدادہ ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس وقت صوبائی اسمبلی کے دونوں نشستوں پر پی پی پی کے منتخب ممبران براجمان ہیں۔ اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ اور دوسرے رہنما عالمزیب ایڈوکیٹ، میردولہ جان، شریف حسین ، سید برہان شاہ ، شفقت حسین، شیر جوان اور دوسروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ، جماعت اسلامی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی سے کئی کارکنان نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا جن میں نعیم جان، احکام الدین، توکل خان، نادر ولی شاہ، ظفر احمد، نوید احمد، جاوید احمد، فیضان اللہ، امتیاز احمد، اشتیاق احمد ، بہادر خان، عزیز الرحمن اور دوسرے شامل تھے

Print Friendly

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔