تازہ ترین

چترال پولیس کے انوسٹی گیشن ونگ میں تین ہیڈ کنسٹیلبو ں کو اے۔ایس ۔آئی کے رینک میں ترقی کے بیج لگادئیے گئے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ایس پی انوسٹی گیشن طارق کریم منگل کے روز چترال پولیس کے انوسٹی گیشن ونگ میں منعقدہ تقریب میں چترال پولیس کے تین ہیڈ کنسٹیلبو ں کو اے۔ایس ۔آئی کے رینک میں ترقی کے بیج لگادئیے گئے ۔ اس موقع پر جن اہلکاروں کو ترقی کے بیج لگادئیے گئے ، ان میںImage may contain: 5 people, people standing, beard and outdoor جہانزیب ،نور خان اور بہرالدین شامل تھے جبکہ چترال پو لیس کے دوسرے ترقی پانے والے حوالداروں میں محمد قاسم، میر اعظم، گوہر رحمن،محمد صابر خان، خلیل الرحمن،جہانزیب خان،غفران اللہ شاہ، جنگ باز خان، مرزا خان، امیر علی شاہ، محمد ریاض، صلاح الدین، رحمت مراد، Image may contain: 6 people, people standing, tree, outdoor and natureادریس احمد بیگ، غلام عثمان، خیر الرحمن، فضل کریم، شیر احمد، فضل خالق شامل تھے جوکہ اپریشن میں مختلف تھانوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر تاجبر خان اور سابق ایس پی انوسٹی گیشن شیر احمد کے علاوہ انوسٹی گیشن ونگ کے انسپکٹر عبدالمظفرشاہ، لیگل ایڈوائزر محسن الملک، او ایس آئی امان اللہ خان بھی موجود تھے جنہوں نے ترقی پانے والے جوانوں کو بیج لگادئیے۔Image may contain: 7 people, outdoor اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن طاررق کریم نے ترقی پانے والے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ فرائض کو انتہائی جانفشانی،دیانتداری اور پوری صلاحیتوں کے ساتھ انجام دے کر پولیس فورس کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت پولیس افیسر ان پر اب ایک گران ذمہ داری ڈال دی گئی ہے جس کی انجام دہی سے ان کی دنیا اور قیامت دونوں سنور جائیں گے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔