گبور بخ لٹکوہ میں حکومت خیبر پختونخواہ /پیڈو کی مالی معاونت سے تیار ہونے والے 50 کلو واٹ بجلی گھر کا کامیاب پری ٹیسٹ۔

پختونخواہ انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن (PEDO) /حکومت خیبر پختونخواہ کی مالی معاونت اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) پیڈو پراجیکٹ کے زیر انتظام لٹکوہ کے آخری گاؤں گبور بخ میں کمیونٹی پارٹنر شپ کے اصول کے تحت تیار ہونے والے 50 کلوواٹ Image may contain: indoorبجلی گھر کا کامیاب پری ٹیسٹ کیاگیا ۔ اس موقع پر گاوں کے انتظامی کمیٹی کے ممبران، صارفین ، , AKRSP -PEDOپراجیکٹ کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائر یکٹر بمعہ عملہ اور کے نمائندے ے موجود تھے۔ اس موقع پر والو کھول کر پانی ٹربا ئین میں چھوڑا گیا اور باقاعدہ اس کی کارکر دگی کو چیک کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائر یکٹر AKRSP-PEDO پر اجیکٹ  محمد ضیاء اللہ  اور پراجیکٹ انجنئنر نعیم احمد نے منصوبے کے متعلق ٹیکنیکل معلومات دیں۔ تمام حاضرین نے خوشی کا اظہا ر کیا Image may contain: 10 people, people standingاور حکومت خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور ساتھ ساتھ AKRSP کا بھی شکریہ ادا کیا کہ مذکورہ گاؤں لٹکوہ کا دور افتادہ گاؤں ہے اور افعانستان باونڈری کے قریب واقع ہے۔ علاقے کی پسماندگی کو مد نطر رکھتے ہوئے حکومت خیبر پختونخواہ نے AKRSP کے ذر ئعے مذکورہ منصوبے کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایاجو کہ گاؤں میں توانائی کی ضروریات کو سستے داموں پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اس منصوبے کا با قاعدہ افتتا ح ، لائنوں کی کلیرنس کو مکمل کرنے کے بعد جلدہی کیاجائے گا۔ اس پراجیکٹ کے Key Stakeholders میں مقامی کمیونٹی ، اے ۔ کے ۔ آر ۔ایس ۔پی ، Consulting Associates Peshawar ، پیڈو اور کنٹریکٹر مغل باز خان شامل ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔