تازہ ترین

چترال بازار کے بعض دکانداروں کی طرف سے ایک مرتبہ پھر تجاوزات کا سلسلہ شروع

چترال ( محکم الدین ) چترال بازار کے بعض دکانداروں نے ایک مرتبہ پھر تجاوزات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ شہید ڈپٹی کمشنر اُسامہ احمد وڑائچ نے دکانداروں کو جن حد بندیوں تک محدود کر دیا تھا ۔ اب اُن کی شہادت سے فائدہ اُٹھا کر اپنے سامان دکانوں کے برآمدوں سے باہر ڈسپلے کرکے راہگیروں کے چلنے کیلئے پھر سے مسائل پیدا کر دیے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے بعض دکانداروں کے اس رویے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پُر زور مذمت کی ہے ۔ اور ضلعی انتظامیہ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ فوری طور پر اس سلسلے میں کاروائی کی جائے ۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے ۔ جو حکومت کی تنبیہ کے باوجود تجاوزات کرنے سے باز نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بازار کے دکاندار اگر اپنے عمل میں حق بجانب تھے ۔ تو اُنہوں نے سابق ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کی جانے والی ظلم و زیادتی کو کیونکر قبول کیا ۔ اور اگر غلط تھے ۔ تو دوبارہ تجاوزات کا ارتکاب کیوں کر رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نو تقر ر شدہ ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی سے بھی اس سلسلے میں بلا کسی رو رعایت کے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور اپنی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے کہا، کہ بازار میں با اُصول دکانداروں کی بھی کمی نہیں ۔ جنہوں نے سرکاری آفیسران کے احکامات کا پاس رکھتے ہوئے تجاوزات سے احتراض کیا ۔ اور اپنے عمل پر قائم ہیں ۔ لیکن موقع شناس دکاندار جو اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور ہیں ۔ دوبارہ تجاوزات کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ان افراد کو اگر بروقت نہ روکا گیا ۔ توشہید ڈپٹی کمشنر کا مشن نامکمل رہے گا ۔ اورعوام بازار چترال میں آمدورفت سے متعلق پھر مشکلات کا شکار ہوں گے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔