جماعت اسلامی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن صوبے کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی اتوار یکم جنوری منعقد ہورہے ہیں

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جماعت اسلامی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن صوبے کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی سات مختلف یونین کونسلوں میں اتوار کے روز منعقدہورہے ہیں جن میں جماعت اسلامی یوتھ کے چار ہزار سے زائد ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے یونین کونسل کی سطح پر صدر ، Image may contain: one or more people, people sitting, table and indoorجنرل سیکرٹری اور ممبر ایگزیکٹیو کونسل منتخب کریں گے۔ چترال میں الیکشن کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر قاری فدا محمد اور جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر وجیہ الدین نے میڈیا کو بتایاکہ چترال ون، چترال ٹو، دنین، بروز، ایون، دروش اور کوہ میں الیکشن کے لئے سولہ مقامات پر پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں ووٹر صبح دس بجے سے لے کر شام چار بجے تک اپنے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر کے تمام پولنگ اسٹیشنوں میں سامان پہنچادئیے گئے ہیں۔دریں اثناء جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد نے Image may contain: one or more people, people sitting, table and indoorہفتے کے روز متعدد پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا اور اپنی اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے جے آئی یوتھ الیکشن کے لئے تسلی بخش انتظامات کرنے پر قاری فدا محمد، وجیہ الدین ، جہانزیب، مقصود الرحمن ، سمیع الحق ، عرفان عزیز، عبدالعزیز اور دوسروں پرمشتمل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔