تازہ ترین

پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں سال کے دوران 26 کھرب 90 ارب روپے کا اضافہ ہوا

اسلام آباد:سال 2016میں بھی حکومتی اخراجات اور شاہ خرچیوں سے قرضے کا بوجھ بڑھ گیا اور اب ہر پاکستانی اوسطا 1 لاکھ 15 ہزار 911 روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔ پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں سال کے دوران 26 کھرب 90 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے واجب الادا قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم 233 کھرب 89 ارب 60 کروڑ روپے ہو گیا ۔ان میں بیرونی قرضے اور واجبات 78 کھرب 14 ارب 20 کروڑ روپے ہیں۔سال کے دوران صرف وفاقی حکومت کے اندرونی قرضے 14 کھرب 31 ارب 40 کروڑ روپے کے اضافے سے 140 کھرب 89 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئے جبکہ آئی ایم ایف کا قرض شامل کر کے بیرونی قرضوں کا حجم 6 کھرب روپے کے اضافے سے 62 کھرب 20 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔اس دوران حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں کے اندرونی اور بیرونی قرضے 1 کھرب 19 ارب روپے کے اضافے سے 8 کھرب 72 ارب روپے سے تجاوز کر گئے جبکہ نجی شعبے کے غیر ملکی قرضوں کا حجم 121 ارب روپے کے اضافے سے 6 کھرب 83 ارب روپے ہو گیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔