تازہ ترین

پی پی پی کا عمران کے آصف زرداری،بلاول کے مقابل امیدوار کھڑے کرنے کا خیرمقدم

پی پی پی کا عمران کے آصف زرداری،بلاول کے مقابل امیدوار کھڑے کرنے کا خیرمقدم پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آصف زرادری اور بلاول بھٹو کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے الیکشن لڑنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔پی پی پی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے عمران خان کی جانب سے پی پی پی قائدین کے مقابلے میں امیدوار کھڑے کرنے کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ پی پی پی جمہوریت اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے۔فرحت اللہ بابر کا کہنا تھاکہ انتخابات میں حصہ لینا سب کا جمہوری حق ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ عمران خان، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے مقابلے میں امیدوار میدان میں اتاریں گے۔پی پی پی ترجمان نے پی ٹی آئی چیئرمین پر یہ بھی طنز کیا کہ امید ہے کہ وہ ماضی کی طرح یوٹرن نہیں لیں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى