تازہ ترین

جمعیت اھل حدیث ضلع چترال کے اراکین کا ہنگامی اجلاس 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اتوار یکم جنوری کو نئے سال کے آغاز پر ضلعی سطح پر جمعیت اھل حدیث کے اراکین  کا ہنگامی اجلاس جمعیت کے مرکزی دفتر واقع اتالیغ بازار میں منعقد ہوا – اس اجلاس کا مقصد انتظامی امور کی انجام دہی کو بہتر بنانا اور  ضلعی سطح پر تنظیم سازی کے کام کو مزید تیز کرنا تھا – Image may contain: one or more peopleاجلاس کا آغاز درس قرآن پاک سے ہوا ۔ اس میٹنگ میں ابتدائی تاریخ سے لیکر اب تک کے پیش رفت کا جائزہ رپورٹ پیش کیا گیا ۔ اس اجلاس کی صدارت امیر ضلع محمد عمر قریشی نے انجام دیا ۔ اس میٹنگ  میں بتایا گیا مورخہ 2/12/16 کو ایک اور ہنگامی میٹنگ کی گئی تھی ۔ جس میں جمعیت کے صرف چھ ارکان شامل تھے ۔ آج کی  میٹنگ میں  ضلع بھر کے  7 تحصیلوں کے  آراکین شامل ہوئے جنہوں نے   مستقبل کا لائحہ  عمل  مرتب کرنے پر بحث اور اتفاق رائے کیا Image may contain: 6 people, people sitting and indoorاور آئندہ کے لیے منظم مربوط اور فعال طور پر کام کرنے پر اتفاق رائے کیا ۔ اس میٹنگ کی خاص بات آراکین جمعیت نے ضلعی امیر سے پرزور مطالبہ کیا کہ ضلع کی سطح پر دعوتی اور تنظیمی کام کو تیز کیا جائے چترال ٹاؤن کے اندر  عربی  زبان سیکھنے کےلیے عربک لینگویج اکیڈمی کا بندوبست کیا جائے گا ۔  جمعیت اھل حدیث ضلع چترال نے Image may contain: one or more people and hatمختلف مواقع پر چترالی عوام کو ریلیف فراہم کرتا آیا ہے –  رمضان پیکیج اور عید قرباں پر قربانی کے گوشت  کی تقسیم وغیرہ اس تنظیم کی ایک اور قابل عمل کام وسیع پیمانے پر قرآن و سنت کی نشر و اشاعت ہے ۔ اس اجلاس میں اعادہ کیا گیا کہ بہت جلد چترال کے نوجوانوں کو اسلام , صحیح عقیدہ کی پہچان و اصلاح اور منکرات و بدعات سے بچنے کےلیے پروگرامات ترتیب دئیے جائیں گے اور مفت کتابیں لیٹریچر پمفلٹ بھی تقسیم کئیے جائیں گے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔