تازہ ترین

جے یو آئی موڑکہو کے زیر اہتمام مژگول میں ورکروں اور کابینہ کے ارکان کا ضروری اجلاس

موڑکہو(اعجاز احمد)جمعیت علماء اسلام موڑکہو کے زیر اہتمام مژگول میں جے یو آئی کے ورکروں اور کابینہ کے ارکان کا ایک ضروری اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی قائدین امیر جے یو آئی ضلع چترال مولانا عبدالرحمن قریشی ،نائب ضلعی ناظم مولاناعبدالشکور،قاری محمد وزیراورصوبیدار میجر عبدالصمد نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج مولانا محمد یوسف نے کی۔اجلاس کا مقصد 9,8,7اپریل 2017کے جمعیت اعلمائے اسلام کے زیر اہتمام تاریخی صد سالہ اجتماع میں شرکت کیلئے لوگوں میں آگاہی مہم پھلانا تھا۔اجلاس سے امیر جے یو آئی ضلع چترال مولانا عبدالرحمن قریشی ،مولانا عبدالشکور،قاری محمد وزیر ،ڈسٹرکٹ سالار جے یو آئی عبدالمجید ،مولانا محمد یوسف اور صوبیدار میرزا عالم نے خطاب کیا۔اس موقع پر شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو جے یو آئی کی صد سالہ تقریب میں شرکت پر آمادہ کرنے کیلئے وی سی،یوسی، اور تحصیل کی سطح پر رابطہ عوامی مہم شروع کرینگے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔