اے ٹی اے اور اپٹاکے نمائندوں کا ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات،، اساتذہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریسؔ ) آل ٹیچر ایسو سی ایشن اور آل پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے ضیاء الدین صدر آل ٹیچر ایسو سی ایشن کی Image may contain: 2 people, people sitting and indoorقیادت میں نئے ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات کی۔اساتذہ نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو چترال تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس میٹنگ میں نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو اساتذہ کے مسائلImage may contain: 2 people, people sitting and indoor خاص کر پولیس کی طرف سے اساتذہ کے خلاف درج FIRکے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ سکولوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا اساتذہ کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں ہے۔ اساتذہ کاکام نو نہالاں قوم کو بہتر تعلیم فراہم کرنا ہے ۔وہ جلد اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ Image may contain: 2 people, people sitting and indoorاور یقین دلایا کہ آئندہ اساتذہ کو تنگ کرنے کا یہ سلسلہ جلد ختم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرنے والے اساتذہ نمائندوں میں ATAکے صدر ضیاء الدین ، جنرل سیکرٹری قار ی محمد یوسف، پرنسپل کمال الدینGCMHS، صاحب الرحمان GHSبونی، سردار حسین ٹیچر دروش، جمیل الدین صدر اپٹاچترال ، جنرل سیکرٹری اپٹاسعید اللہ ، Image may contain: 5 people, people sitting and indoorاور دیگر عہدیدارشامل تھے۔بعد میں اساتذہ نمائندوں نے حال ہی میں چترال تعینات ہونے والے ڈی ای اوجہانگیر خان اور ڈپٹی ڈی ای اوممتاز محمد سے بھی ملاقات کی۔ اور ان کو چترال تعیناتی پر مبارکباد دی۔ اور ان کے ساتھ بھی اساتذہ کے درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ڈی ای اونے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اساتذہ کے مسائل جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔اساتذہ نمائندوں نے بھی ان سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔