تازہ ترین

چترال میں موسم صاف،بجلی کی عد م دستیابی سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال میں منگل کے روز موسم صاف ہوگیا۔تاہم بجلی کی عدم دستیابی کے وجہ سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔چترال میں ایک روز کی بارش اور لواری ٹاپ پر برف باری کی وجہ سے نیشنل گرڈ سے چترال کو ملنے والی بجلی گذشتہ رات سے منقطع ہوگئی ہے۔ جو کہ 24گھنٹے گذرنے کے باجود بحال نہ ہوسکی۔دروش گرڈ اسٹیشن سے معلومات حاصل کرنے پرگرڈ کے اہلکار نے لواری ٹاپ میں نامعلوم جگہ پر لائن میں خرابی اور موسم کی خرابی اور لواری ٹاپ پر زیادہ برف پڑنے کی وجہ سے نقص کے جگہ پہنچنے میں مشکلات کا کہا جس کے وجہ سے موسم صاف ہونے کے بعد لائن میں خرابی کو دورکیاجائیگا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى