تازہ ترین

ایم پی اے سید سردارحسین کا وزیر اعلیٰ کے پی کے سے تفصیلی ملاقات،،مختلف ہائی سکولوں کو سیکنڈری سکول کا درجہ دینے سمیت مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز کی منظوری

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایم پی اے اپر چترال سید سردار حسین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک Image may contain: 1 person, sitting, table and indoorسے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں ایم پی اے نے سی پیک روڈ کو چترال سے گذارنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ سی پیک جائنٹ ورکنگ کمیٹی میں ایم پی اے سردار حسین کو بحیثیت ممبر شامل کرنے پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ملاقات میں بتایا کہ Image may contain: one or more people, people sitting and indoorمارچ 2017سے سی پیک روڈ پر کام کا آغاز چترال سے شروع ہوگا جبکہ چائنہ میں دستخط ہونے والے کاغذات کے روشنی میں چترال میں چائنیز کمپنی قدرتی وسائل اور معدنیات کی تلاش کے لئے سرمایہ کاری کرینگی۔جس سے چترال میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ملاقات میں ایم پی اے سردار حسین کی خصوصی درخواست پر وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ہائی سکول بریپ اورگورنمنٹ ہائی سکول کھوت کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے کے احکامات جاری کیا جبکہ سہت روڈ موڑکہو اور کوشٹ لینک روڈ کی توسیع کے لیے موقع پر فنڈز جاری کرنے کی منظور دی۔ساتھ ہی مستوج گاؤں کو دریائی کھٹاؤں سے بچانے کے لیے مستوج کے اطراف حفاظتی پشتے بنانے کے لئے تین منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔