تازہ ترین

عشریت آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ امداد کی جائے/روئیدار احمد ساجد

 دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) عشریت وارٖڈ سے تحصیل کونسل کے رکن روئیدار احمد ساجد نے گذشتہ دنوں عشریت بازار میں ہونی والے آتشزدگی واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ واقعے میں غریب دکانداروں کا بہت زیادہ نقصان ہو گیا ہے اور انکا روزگار چھن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے حکومتی اقدامات ہونے چاہئے تاکہ یہ غریب لوگ پھر سے اپنا کاروبار شروع کر سکیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ عشریت بازار میں آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ خصوصی امداد کیا جائے ۔ رکن تحصیل کونسل نے آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں کرنے پر مقامی لوگوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بروقت اقدام اٹھایا جبکہ اطلاع ملنے پر دروش سے فائر بریگیڈ بھی پہنچ گیا ۔ انہوں نے فائر بریگیڈ اہلکاروں کی بھی تعریف کی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔