تازہ ترین

لواری میں جیپ دوڑ کا تماشہ کسی بھی طور پر مناسب نہیں۔حاجی محمد شفا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) دروش کے سیاسی اور سماجی کارکن اور ہیومن رائٹس کارکن حاجی محمد شفا نے لواری ٹاپ میں جیپ ریلی منعقد کرکے میلہ تماشہ کااہتمام کرنے لیکن چترال کی پانچ لاکھ کی آبادی کو محصور رکھنے کی وفاقی حکومت کے کام کو چترالی عوام کے ساتھ سنگین مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف چترال کے بے بس ومجبور عوام پہاڑوں میں گھر کر رہ گئے ہیں تو دوسری طرف لواری میں جیپ دوڑ کا تماشہ کسی بھی طور پر مناسب نہیں تھا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے لواری ٹنل پراجیکٹ میں جاری کام میں خلل پڑنے کا بہانہ بنا کر ٹنل کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے ہفتے میں صرف ایک دن کھولنے پر بضد ہے لیکن دوسری طرف کئی دنوں سے لواری ٹنل میں کام کو بند کرکے جیپ ریلی نکالنے کے لئے پریکٹس جاری ہے جوکہ حکومتی موقف کی نفی کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چترال میں پڑے مریض ہسپتال پہنچنے کے انتظار میں مررہے ہیں، اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوچکی ہے ، جان بچانے والی ادویات شارٹ پڑ رہی ہیں لیکن لواری ٹنل کو ہفتے میں صرف میں دودنوں کے لئے بھی کھولنے کو حکومت تیار نہیں لیکن کھیل تماشے کے لئے اسے تین دن مسلسل بند کیا جارہا ہے ۔ حاجی محمد شفا نے کہا ہے کہ لواری ٹنل کی بندش کی وجہ سے چترال میں انسانی المیہ رونما ہوجائے اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوں تو حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔