تازہ ترین

محدود سیاسی جماعت کےصوبائی امیر کا ذریعے لواری ٹنل کھولنے کا دعویٰ غلط اور بے بنیادہے۔محمد کوثر ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ ن چترال نے وفاقی وزیر مشیر وزیراعظم امیرمقام  کی جانب سے لواری ٹنل کو ہفتے میں دو بار کھولنے کے اعلان پر تہہ دل سے انکا شکریہ اداکیا ہے .تحصیل صدر مسلم لیگ ن چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں تقریب کے دوران امیرمقام  نے وفاقی ہسپتال کےلیے صوبائی حکومت کی جانب سےزمین نہ دینے کی صورت میں وفاقی حکومت کےذریعے زمیں لینے کابھی عندیہ دیا.یاد رہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں چترال واحد ضلع ھے جہان یہ ہسپتال بنایا جایے گا.مشیروزیراعظم نے چترال کو سی پیک میں شامل کیے جانے کو خوش آیند قراردیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا چترال سے محبت کا ثبوت یہ بھی ہے کہ ضابطےسے ہٹ کر خصوصی طور پر چترال کے لیے گولین گول ہایڈرو پراجیکٹ سے چترال ہی میں بجلی الگ کرکے چترال کو دینے کےاحکامات جاری کیے ہیں حالانکہ یہ نیشنل گریڈ سے ہو کے تقسیم ہوناچاہیے تھا.اسی طرح یونیورسٹی کے لیے بھی قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں.اُنہوں نے چترال کے عوام کے طرف سے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اورانجینئر امیر مقام  کا چترال پر خصوصی توجہ دینے پرتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک محدود سیاسی جماعت لواری ٹنل کی ہفتے میں دو دفعہ کھولنے کا سہرا اپنے سر باندھنے کی ناکام کوشش کررہاہے.یہ مخصوص گروہ مقامی اخبارات میں اپنے صوبائی امیر کےذریعے لواری ٹنل عوام کے لیے کھولنے کا دعوی کررہاہے جو کہ غلط اور بےبنیاد ہے. اُنہوں نے کہا کہ ایک 19 گریڈ افسر کے سامنے بےبسی کی تصویر بننے والی جماعت اچانک اتنے بڑے کام کیسے کرنا شروع کیا.محمد کوثر ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم اس مخصوص ومحدود گروہ کے اس دعوے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مسترد کرتے ہیں اور ان سے گذارش کرتے ہیں کہ براہ کرم اپنے صوبائی حکومت سے خطیر فنڈ چترال کے لیے مختص فرما کر ۔دل کھول کے سیاست کرے

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى