تازہ ترین

لواری ٹنل کو ہفتے میں دودن نہ کھولنے کی صورت میں منگل17جنوری کو ،شٹرڈوان ہڑتال ،پہیہ جام اور لانگ مارچ کا فیصلہ۔آل پارٹیز پریس کانفرنس

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)۔لواری ٹنل کو ہفتے میں دودن کھولنے کے حوالے سے جمعرات کے روزImage may contain: 5 people, indoorآل پارٹیز چترال کے نمائندوں جماعت اسلامی کے ضلعی امیرمولاناجمشیداحمد،پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،مسلم لیگ (ن)کے صدرسیداحمدخان،جمعیت علماء اسلام (ف)کے عزیزالرحمن،عوامی نیشنل پارٹی کے محی الدین،صدرتجاریونین حبیب حسین مغل،ڈرائیوریونین کے اخلاق احمداوردوسروں نے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےImage may contain: 7 people, people sitting and indoor لواری ٹنل کوہفتے میں دودن مسافروں کے لئے کھولنے کے اعلان کاخیرمقدم کیاہے اورکہاہے کہ وزیراعظم پاکستان کے مشیرانجینئرامیرمقام فوری طورپراین ایچ اے کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ کرکے ہفتے میںImage may contain: 3 people, people sitting and beard دودن جمعہ اورمنگل کے شیڈول کااعلان کرائے۔تاکہ چترال کے عوام کایہ مشکل مسئلہ حل ہو۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل آل پارٹیزکی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیاتھا کہ ٹنل ہفتے میں دودن مسافروں کیلئے نہ کھولنے کی صورت میں جمعہ کے روزپہہ جام ہڑتال اوراتوارکے روز لواری ٹنل تک لانگ مارچ کریں گے اب وزیراعظم کے مشیر امرمقام کے اعلان کے بعد اس لائحہ عمل پرعملدآمدکوروک دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرمنگل تک ہفتے میںImage may contain: 1 person, sitting and indoor دودن کے شیڈول کااعلان نہ کیاگیا توپھرچترال بھرمیں شٹرڈاؤن ،پہہ جام اورلانگ مارچ کے فیصلے پر عمل کیاجائے گا ۔اس کے بعد جوبھی ناخوشگوارواقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ اورحکومت ہوں گے۔پریس کانفرنسImage may contain: 5 people, people sitting and indoor میں گولین گول دومیگاواٹ بجلی گھرسے بجلی کی فراہمی میں تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا اور متعلقہ ادارے سے چترال ٹاون کو جلد از جلد بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى