تازہ ترین

مستجاپندہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاراوئی پر ایس ایچ او چترال ناصر علی کو خراج تحسین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اہلیان مستجاپندہ نے ایس ایچ او چترال ناصرعلی اور اُن کے ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہا ایس ایچ او نے پچھلے دنوں مستجاپندہ گاؤں میں موجود منشیات فروشوں کے خلاف کاراوئی کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا۔نائب صدر جے آئی یوتھ تحصیل چترال مقصود الرحمن نے ایک اخباری بیان میں پورے گاؤں والوں کی طرف سے ایس ایچ او ناصر علی کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈی پی او چترال سے استدعا کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی کاروائیوں کے ذریعے چترال کے عوام کو منشیات فروشوں سے نجات دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال پولیس کی طرف سے ماضی میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کاروئیاں کی گئی مگر جیل سے آتے ہی منشیات فروش اپنا دھندہ دوبارہ شروع کرتے ہیں۔اُنہوں نے اُمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی پولیس اسی طرح کاروائی کرکے نئی نسلوں کو منشیات سے چھٹکارا دلانے میں بھرپور کردار ادا کریگی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔