غیر زمہ دار افسیروں کے خلاف فوری کاروائی کرکے بیکار پڑی ہوئی ٹریکٹرز کو عوام کی خدمت میں لایا جائے۔پرویز لال

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)صدر آل ناظمین فورم اپر چترال پرویز لال نے ایک اخباری بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ برفباری کی وجہ سے اپر چترال کے رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئی تھی۔سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے آمدورفت معطل رہی مگرزمہ دار اہلکاروں کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ سڑکیں کھولنے کے لیے مشینیں بھیجتی۔عوام نے شدید سردی میں اپنی مددآپ کے تحت سڑکیں دوبارہ آمدورفت کے لیے قابل بنایا۔اُنہوں نے کہا کہ جشنِ شندور ،جشنِ قاقلشٹ اور دوسرے ایونٹ میں سرکاری اہلکاروں کے عیاشیوں کے لیے اسپیشل ٹینٹس موجود ہوتے ہیں مگر عوام کی خدمت کے لیے دئیے گئے دو ٹریکٹرز کو محفوظ کرنے کے لیے اُن کے پاس دو ترپال نہیں ہیں اور اُن کے اوپر ایک فٹ سے زیادہ برف پڑی ہے۔اُنہوں نے سب ڈویژن مستوج کے عوام کی طرف سے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ مطلوبہ سرکاری لاپروا اور غیر زمہ دار افسیروں کے خلاف فوری کاروائی کریں اور بیکار پڑی ہوئی ٹریکٹرز کو عوام کی خدمت میں لایا جائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔