تازہ ترین

لواری ٹنل کو دو دن کھولنے کی نوٹفیکشن جاری۔دنوں کا تعین این ایچ اے اور سامبو کام کو مدنظر رکھتے ہوئے کرینگے۔مشیر وزیراعظم امیر مقام

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ لواری ٹنل کو دو دن کھولنے کے حوالے سے این ایچ اے نے نوٹفیکشن میری ہدایت پر جاری کردیا ہے۔البتہ دنوں کا تعین این ایچ اے اور سامبو کام کو مدنظر رکھتے ہوئے کرینگے۔Image result for lowari tunnelاُنہوں نے چترال میں ٹنل کھولنے پر سیاست کرنے والوں پر شدید برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ چترال کے عوام اُن کے لوگوں کو بہتر طورپر جان چکے ہیں جو خود کو دوسروں کے کاموں میں حصہ دار ٹھہرانے کی کوشش کررہے ہیں،اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ چترال کے عوام کے لئے ہر قسم کی خدمت کرنے کو تیار ہے کیونکہ چترال کے عوام مجھ سے اور میں چترال کے عوام کا ہوں یہ فیصلہ چترال کے عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اُنہوں نے یہ باتیں مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ کو ٹیلیفونک ہدایت دیتے ہوئے کہی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ چترال کے عوام کے ساتھ میاں محمدنواز شریف کے محبت کا اس سے بڑھکر اور کیا ثبوت ہوسکتا ہے۔کہ اُن کی پارٹی کی کوئی نمائندگی نہ ہونے باوجود چترال کے تاریخ میں سب سے زیادہ میگاپراجیکٹ رکھے گئے جن میں لواری ٹنل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا کام بھی ہے۔مشیر وزیر اعظم نے مزید کہا کہ چترال کے عوام جان چکے ہیں کہ کون کیا کچھ کررہا ہے اور 2018کے الیکشن میں چترال کے عوام مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دینگے۔اور میں جہاں تک ہوسکے چترال کے عوام کے لیے آواز اُٹھاتا رہونگا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔