تازہ ترین
پھنسے ہوئے چترالیوں کو جلد از جلد ٹنل کے آرپار نہیں کیا گیا تو تحریک حقوق عوام میدان میں کودپڑے گی۔حاجی سعید احمد خان
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) سابقہ سرپرست اعلیٰ تنظیم حقوق عوام چترال تحصیل چترال حاجی سعید احمد خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے
کہ دو دن سے چترالی مسافر جن میں بوڑھے ،خواتین،بچے اور بیمار شامل ہیں لواری ٹنل میں شدید سردی کے باوجود برف میں پھنسے ہوئے ہیں جن کا پوچھنے والا کوئی نہیں ۔جوکہ ان بے یارومدگار چترالی عوام کے ساتھ انتہائی ظلم وزیادتی ہے۔ کچھ لوگ یہاں بچگانہ سیاست میں مبتلا ہیں جو ہردو دن بعد شٹرڈاون ہڑتال کی دھمکی کا اشتہار لگاتے ہیں جبکہ ان کے ایم این اے ،ایم پی ایز ،ڈسٹرکٹ ناظم،تآصیل ناظم اسلام آباد میں سوئے ہوئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں میں شریف عوام کے ساتھ ذلت امیز سلوک کیا جارہا ہے،من مانی کرایے وصول کیے جارہے ہیں۔حاجی سعید احمد خان نے کہا کہ یہ بات وضاحت طلب ہے کہ یہ چترال کے نمائندے ہیں یا نہیں؟اور جو چترالی عوام بدترین مشکل حالات سے گزررہے ہیں پھنسے ہوئے چترالیوں کو جلد از جلد ٹنل کے آرپار نہیں کیا گیا اوراگر یہ مسئلہ جلد از جلد حل نہ ہوا تو تحریک حقوق عوام میدان میں پڑے گی۔