تازہ ترین

لواری ٹنل ٹریفک جام نے دو سالہ ریحان اللہ کی جان لے لی

دروش( نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعہ کے روز لواری ٹنل کے مضافات میں بد ترین ٹریفک جام نے دوسالہ ریحان اللہ کی جا ن لے لی جوکہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ریحان اللہ ولدحضرت جان سکنہ سوئیر کو ڈاکٹر کی ہدایت پر علاج کیلئے پشاور لے جایا جا رہا تھا کہ وہ اپنے والدین کے ہمراہ لواری ٹنل کے بد ترین ٹریفک جام میں20گھنٹے سے زائدوقت تک پھنس گئے اور جیسے ہی انکی گاڑی ٹنل کے دھانے پہنچ گئی معصوم ریحان اللہ اپنی والدہ کی گود میں خالق حقیقی سے جا ملا۔ انہیں ٹنل سے واپس لاکر سویئر دروش میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ بعد ازاں عمائدین دروش کی طرف سے قاری جمال عبدالناصر اور حاجی محمد شفاء وغیرہ نے انکے گھر جاکر تعزیت کی اور بتایا کہ اہلیان دروش کی طرف سے این ایچ اے اور سامبو و دیگر کمپنیوں کے خلاف معصوم بچے ہلاکت کے حوالے سے مقدمہ درج کرنے کیلئے مقامی پولیس کو درخواست دی گئی ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔