تازہ ترین

باشندہ گان یوسی کوہ کی طرف سے مروئی کے مقام پر احتجاجی جلسہ کا انعقاد۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )باشندہ گان یوسی کوہ نے مروئی کے مقام پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ ایس آر ایس پی کے تعاون سے کوہ یوسی کے اندر گولین کے مقام پرImage may contain: one or more people, crowd and outdoorجو دو میگاواٹ کا بجلی گھر حال ہی میں بنا ہے اس بجلی سے ان کی یوسی کو بھی چند گھنٹے روزانہ کی بجلی مہیاکی جائے ۔ان کو ریشن کی بجلی میسر تھی مگر اس بجلی گھر کے سیلاب برد ہونے کے بعد موجودہ صوبائی حکومت نے اس کی بحالی پر کوئی توجہ نہ دی حالانکہ پچاس کروڑ کی لاگت سے اس کی بحالی ممکن تھی۔جس کے بعد تاحال وہ بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔اب ان کے اپنے یوسی کے علاقہ گولین میں دو میگاواٹ کا بجلی گھر تعمیر ہونے کے بعد اس کی تقسیم کا مرحلہ آ پہنچا ہے۔چترال ٹاؤن میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے علاوہ یہ بجلی ان کی یوسی کے لئے بھی کافی ہے۔کیونکہ چترال ٹاؤن میں اس کے علاوہ بھی دو بجلی گھروں کی بجلی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال ٹاؤن بھی ان کا اپنا علاقہ ہےImage may contain: one or more people, crowd and outdoor اس لئے اس بجلی گھر کے بنتے وقت انہوں نے بجلی گھر سمیت پولز لگانے کے لئے کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا۔تاکہ ٹاؤن کے لئے بجلی گھر بننا خود ان کے اپنے مفاد میں ہے۔وہ بھی ٹاؤن میں ملازمتین کرتے ہیں ۔ہسپتال سمیت تمام دفاتر سے استفادہ کرتے ہیں۔ان کو دفتری اوقات کے بعد یا صبح کے وقت بجلی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ کم ا زکم اپنے کپڑے دھو سکیں اور استری وغیرہ کر سکیں۔وہ جب اپنا جائیز حق طلب کرتے ہیں تو بعض لوگ ان کو شر پسند قرار دے رہے ہیں۔جو کہ افسوسناک بات ہے۔یہ بجلی گھر یوسی کوہ کے علاقے میں تعمیر ہو چکا ہے اس لئے ان کو بھی ان کا جائیز حق دیا جائے بصورت دیگر تمام تر نتائیج کی ذمہ داری ان لوگوں پر عائید ہوگی جو ان کو ان کے حق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔Image may contain: one or more people and outdoorجلسے سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولانا عبد الرحمان،صفدر علی قاش،عبد الغفار لال،مولانا میر بہادر،مولانا افتخار حسین،خواجہ امان اللہ،ایڈوکیٹ حمید احمد،قاضی اصغر،ممبرتحصیل کونسل عبد القیوم شاہ،اخوانزادہ رحمت اللہ،سیف الدین،عبد الرحمان،رفیع اللہ،عبد الرؤف،مولانا سعادت نے خطاب کیا۔بجلی نہ دینے کی صورت میں یوسی کے تمام ویلج ناظمین،تحصیل کونسل کے ممبران اور جلع کونسل کے ممبران نے اجتماعی استعفیٰ دینے کی بھی دھمکی دی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔