تازہ ترین

لواری ٹنل کھولنے کا شیڈول، متفقہ طور پر منگل اور جمعہ کے روز دن ایک بجے سے شام تک کھولنے کا فیصلہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) لواری ٹنل کھولنے کا شیڈول ہفتے میں دو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پیر کے روز ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یو سفزئی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ٹنل کے سلسلے میں اہم اجلاس پناہ کوٹ میں منعقد ہوا ۔ جس میں لواری ٹنل کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر محمد ابراہیم ، تعمیراتی کمپنی سامبو کے ذمہ داران ڈپٹی کمشنر اپر دیر محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر چترال نے شرکت کی ۔ اجلاس میں لواری ٹنل کو ہفتے میں دو دن کرنے سے متعلق بحث کی گئی اور متفقہ طور پر منگل اور جمعہ کے روز دن ایک بجے سے شام تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ۔ کہ چترال کی گاڑیوں کو پہلے ٹنل میں سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ اُس کے بعد دیر اور پشاور سے آنے والی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت ہو گی ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔