تازہ ترین

انجمن ترقی کہوار چترال کے زیراہتمام اے ٹی آرحادثے میں جان بحق ہونے والے شہداء کی یاد میں ایک محفل مشاعرہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)انجمن ترقی کہوار چترال کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کے تعاون سے 7دسمبر2016ء کے اے ٹی آرحادثے میں جان بحق ہونے والے شہداء کی یاد میں ایک محفل مشاعرہ منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی صالح نظام صالح اورصدرمحفل ممتازماہرتعلیم (ر)استادسعدرومی موردیرتھے نظامت کے فرائض سعادت حسین مخفی اورڈپٹی جنرل سیکرٹری انجمن ترقی کہوار چترال حسن بٖصری حسن نے انجام دی۔اس موقع پر مہمان خصوصی صالح نظام صالح ،سعدرومی،نعمان ذین العابدین ،ضلعی صدرانجمن ترقی کہوار چترال شہزادہ تنویرالملک اوردیگرمقریرین نے شعراء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکول میں بچوں کومیرانس کے مرثیہ نگاری کے حوالے سے پڑھاتے تھے آج چترال کے شعراء مرثیہ نگاری میں کمال کیاجن کی اَدبی ذوق وشوق کودیکھ کرانجمن ترقی کہوار کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ چترال جیسے پسماندہ ضلع کے شعراء کوایک اہم پلٹ فارم مہیا کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں اللہ تعالیٰ اُنہیں صبرعطاء فرمائے۔اس موقع پر تقریبا30شعراء نے شہداء کی یاد میں مرثیہ کلام پیش کئے جنہیں حاضرین نے بہت سراہا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔