تازہ ترین

ایم پی اے اپر چترال سید سردار حسین کا تورکہو روڈ کے تعمیر کے کنسلٹنٹ سے ملاقات

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس) ایم پی اے پی کے90سید سردار حسین نے تورکہو روڈ کی تعمیر کے کنسلٹنٹ سے تفصیلی ملاقات کی۔ ایم پی اے نے کنسلٹنٹ کو بتایا کہ ایک ارب 32کروڑ کی اس میگاپراجیکٹ کا مقصد صرف32کلومیٹر کا روڈ بنانا نہیں جو کہ صرف ایک یوسی کوکوئر کرسکے جبکہ تورکہو کے تین بڑے آبادیوں والے علاقوں یوسی کھوت،یوسی ریچ اور یوسی مڑپ تک اس روڈ کو توسیع دیکر عوام کو سہولت پہنچانا ہے۔لہذا پراجیکٹ کنسلٹنٹ اس پراجیکٹ کو ان تین یوسیز تک پہنچانے میں تعاون کرکے اپنے سفارشات حکام تک پہنچائے۔فنڈ مہیا کرنا وفاق اور صوبائی حکومت کا کام ہے۔اس سلسلے میں وہ اپنابھرپور کردار ادا کرینگے۔کنسلٹنٹ نے ایم پی اے کو یقین دلایا کہ وہ اس پراجیکٹ کو توسیع دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔