تازہ ترین

دعوت عزیمت چترال کے صدر جاوید اقبال کا سوات میں شادی شدہ خاتون کی قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)دعوت عزیمت ضلع چترال کے صدر جاوید اقبال نے سوات میں قتل ہونے والی شادی شدہ خاتون کے واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔اُنہوں نے ایک اخباری بیان میں چترالی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی بیٹیوں کی شادی ضلع سے باہر سوچ سمجھ کر اور پوری تسلی اور تحقیق کرکے کریں۔ورنہ اسی طرح کے واقعات رونما ہوتے رہینگے۔اور ہم چترالی کب تک اپنے رشتہ داروں کے جنازے اُٹھاتے رہینگے۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سوات کے ضلعی انتظامیہ سے ملکر اس واقع میں ملوث کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔تاکہ آئیندہ کے لئے کوئی اس طرح کا جرات نہ کرسکیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔