تازہ ترین

پشاور ہائی کورٹ کا DHOچترال کوکلینکل ٹیکنیشن فارمیسی ایک سالہ کورس کی بنیاد پر تقرری کا حکم

پشاور (نمائندہ چترال ایکسپریس) پشاور ہائی کورٹ نے چترال سے تعلق رکھنے والے 25کلینکل ٹیکنیشن فارمیسی (ڈسپنسروں )کو ایک سالہ ڈپلومہ کی بنیاد پر تقرری کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس روح الامین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ کی جانب سے سید علی خان وغیرہ بنام گورنمنٹ آف KPK کے مقدمہ کی سماعت کی تو درخواست گزاروں کے وکیل محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ د رخواست گزار میڈیکل فیکلٹی KPKسے ایک سالہ ڈپلومہ کلینکل ٹیکنیشن فارمیسی کر چکے تھے ۔اور انھیں اس بنیاد پر انٹرویو میں حصہ لینے نہ دیا گیا ۔کہ یہ پوسٹ دو سالہ ڈپلومہ والوں کا ہے ۔اس کو شیر علی خان وغیرہ نے محب اللہ تریچوی کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھے تھے۔گورنمنٹ کے ایک سالہ ڈپلومہ کے خلاف محب اللہ تریچوی نے 12قانونی نکات اٹھائے تھے۔عدالت نے فریقین کی دلائل سننے کے بعد ایک سالہ ڈپلومہ کی بنیاد پر تقرری کا حکم دے دیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔