تازہ ترین

سوات میں چترالی خاتون کے قتل ملوث افراد کو پھانسی دی جائے۔صلاح الدین طوفان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) دروش کے سماجی اور سیاسی شخصیت صلاح الدین طوفان نے ایک اخباری بیان میں سوات میں قتل ہونے والی بیٹی کے واقعے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُرغوچ سے تعلق رکھنے والی دختر مفتاح الدین12سال کی عمر میں سوات میں بیاہی گئی تھی اور بعد میں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے گھروالوں نے تشدد کرکے اُنہیں قتل کردیا ۔گذشتہ تین مہینوں میں یہ چوتھا واقعہ ہے ۔کہ چترالی بیٹیوں کی لاشیں چترال بھیجی جارہی ہیں۔اُنہوں نے اہلیان دروش کے طرف سے اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزادے کر پھانسی دی جائے تاکہ آئیندہ کیلئے دوسرے لوگ عبرت حاصل کریں اور چترال کے بھائیوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو دلالوں کے ذریعے بغیر تحقیق کے دوسرے اضلاعوں میں شادی کروانے سے گریز کریں۔اور چند ٹکوں کے خاطر بیٹیوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔