تازہ ترین

آل ایمپلائز کو آردنیشن کو نسل چترال نے صوبائی قیادت کی یقین دہانی کے بعد تاحکم ثانی احتجاج اور ہڑتال موخر کردیا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) آل ایمپلائز کو آردنیشن کو نسل چترال نے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی یقین دہانی کے بعد ملازمین کی صوبائی قیادت کے حکم پر تا حکم ثانی اپنا احتجاج اور ہڑتال موخر کر دی ہے ۔ چترال پریس کلب میں جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کلرک ایسوسی ایشن و آل ایمپلائز کو آرڈنیشن کونسل ضلع چترال امیر الملک نے کہا ۔Image may contain: 5 people, people sitting, beard and indoor کہ صوبائی صدر وچیئرمین اسلام خان نے ہمیں ٹیلیفون پر اطلاع دی کہ سراج الحق اور مظفر سید سے مذاکرات جاری ہے اور انہوں نے یقین دلایا کہ پندرہ دن کے اندر ہم یہ مسئلہ حل کریں گے۔اس سے پہلے بھی یہ مطالبہ جناح پارک میں کیا گیا تھا جہاں آسد قیصر صوبائی حکومت کے نمائندوں نے یقین دہانی کی تھی کہ نوٹفیکیشن جاری کیا جائیگا مگر بعد میں وزیر اعلیٰ نے اسے مسترد کیا ۔Image may contain: 4 people, people sitting and indoorاور اب دوبارہ ہیلتھ دپارٹمنٹ میں چترال کے کلرکل اسٹاف ، آئی ٹی اسٹاف ، ٹیکنکل اور نان ٹیکنکل اسٹاف ، سنیٹیشن اور دیگر کلاس فور ملازمین نے دو دن جمعرات اور جمعہ کے دن ہڑتال اور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جو کہ صوبائی قیادت کی یقین دہانی کے بعد موخر کردیا گیا۔اُنہوں نے کہا ہم سارے ملازمین تحریک انصاف کے صوبائی قیادت سے توقعات رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے مراعات میں بھی اضافہ کرینگے۔کیونکہ صوبائی حکومت نے دوسرے محکموں کے ملازمین کے مراعات میں اضافہ کیا ہے۔Image may contain: one or more peopleپی ٹی آئی کی انصاف کی دعویدار حکومت کا یہ کیسا انصاف ہے کہ گریڈ 17سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہیں لاکھوں میں ہے اور اُن میں مزید اضافہ کیا جاتا ہے جبکہ کلرک ملازمین کی مراعات میں اضافہ نہیں کیاجاتا جوکہ انصاف کے منافی ہے۔ چترال کے کلرکل اسٹاف ، آئی ٹی اسٹاف ، ٹیکنکل اور نان ٹیکنکل اسٹاف ، سنیٹیشن اور دیگر کلاس فور ملازمین کیلئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا حصول انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ Image may contain: 5 people, people sitting and indoorاور ان مراعات کے حصول تک صوبائی قیادت کی ہدایات کے مطابق احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اور بھرپور احتجاج کی تیاری جاری تھی۔ کہ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید اور سراج الحق نے ملازمین کی صوبائی قیادت سے گفت وشنید کرکے یقین دہانی کرائی ہے ۔ کہ پندرہ دنو ں کے اندر یہ مسئلہ حل کیا جائے گا ۔اس لئے چترال آل کو آرڈنیشن کونسل برائے ملازمین اپنا احتجاج صوبائی قیادت کے حکم پر ملتوی کرتی ہے ۔Image may contain: 3 people, people sitting, beard and indoor اگر پندرہ دنوں کے اندر مسئلے کا حل نہ نکالا گیا ۔ تو آیندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ تو صرف دو دن کی ہڑتال کی کال تھی اگرہڑتال پانج دن کا ہوتھا تو انتظامیہ کوہسپتال میں صفائی نہ ہونے سمیت دیگر بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے نمایندگان نورولی شاہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری غازی خان ، محمد الیاس ،محمد قاسم خان صدر کلاس فور محکمہ تعلیم ، مولانا اسماعیل،سراج الدین اور بڑی تعداد میں ملازمین موجود تھے

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔