
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے زیرنگرانی مختلف اسکیموں کاای۔ٹینڈرانتہائی صاف اور شفاف طریقے سے اختتام پذیر
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے زیرنگرانی مختلف اسکیموں کے ای۔ٹینڈرانتہائی صاف اور شفاف طریقے سے اختتام پذیرہوئی۔
اس موقع پر ٹی ایم او قادرناصر،ڈسٹرکٹ انجینئرقاضی عتیق الرحمن ا وراے ٹی اوآئی سیف الرحمن نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ٹھیکہ داروں کی شکایت پریہ ٹینڈردودفعہ ملتوی ہوچکے تھے ۔اور خیبرپختونخواحکومت کے متعارف کردہ ای ۔ٹینڈرنگ سسٹم میں کرایاگیاجس میں کوئی غیرقانونی کام کرنے کی گنجائش نہیں ہے ۔ جن ٹھیکہ داروں نے اپنی رجسٹریشن فیس 2016-17جمع کرچکے ہیں اوراخبارات میں دے گئے اشتہارات اورڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں ای۔ ٹینڈرنگ سسٹم کے تحت ای۔ ٹینڈرفارم جمع کرلیاہے اور حالیہ ٹینڈرمیں تمام سکیمیں 20سے 48فیصدبیلوریٹ پرٹھیکہ داروں نے لیاہے جس سے سرکاری خزانے میں لاکھوں روپے کی بجٹ ہوئی ہے جس کودوسرے ترقیاتی کاموں میں لگایاجائے گا۔اس موقع پر وی سی ناظمین کونسلرزاوردیگرمعزیزین نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے زیرنگرانی ہونے والے مختلف اسکیموں کے ای۔ٹینڈرپر اطمینان کااظہارکیا۔
