تازہ ترین

ٹاڈو کے ذریعے اویر کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا۔چیئرمین (ٹادو) اسلام اکبر الدین ایڈوکیٹ کا پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) تریچمیر ایریا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ٹاڈو) کے چیرمین اسلام اکبر الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہےImage may contain: one or more people and people sitting اویر صوبہ خیبر پختونخوا کا سب سے پسماندہ ترین علاقہ ہے جہاں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس میں سڑک جیسی سہولت بھی شامل ہے اور اس پسماندگی کو دورکرنے میں گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی کوششوں سے منعقدہ ڈونر کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگا جس کے لئے ضلع ناظم مغفرت شاہ خراج تحسین کے لائق ہیں۔ جمعہ کے روز تنظیم کے دیگر رہنماؤں لعل الرحمن وائس چیرمین اور ممبران عزیز الرحمن جانباز ،حضرت علی، Image may contain: one or more people, people sitting and indoorسردار احمد، گل نواز، عطاء الرحمن اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ٹاڈو کے ذریعے اویر کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اب کی بار ذیادہ تندہی اور جانفشانی سے خدمت کو اپنا شعار بنالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اویر گاؤں کو پگھلتے ہوئے گلیشیروں سے خطرہ لاحق ہے جس کے لئے خصوصی اور ہنگامی بنیادوں پر پراجیکٹ اس علاقے میں لانچ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے علاقے کے دوسرے منتخب ممبران عبداللطیف اور فخرالدین کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ علاقے کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔Image may contain: 6 people, people sitting انہوں نے کہاکہ ضلع ناظم مغفرت شاہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہیر و بن چکے ہیں اور کامیاب ڈونر کانفرنس منعقد کرکے انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور قائدانہ قابلیتوں کا لوہا منوالیا ہے اور چترال کے عوام ان کے بجا توقع کرتے ہیں کہ وہ اس کانفرنس کے ثمرات سے پورے چترال کو مستفید کریں گے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔