اے ڈی نورالوہاب اور انجینئر فہیم کو چترال بدر نہ کئے گئے تو دروش سے کرپشن کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا جائے گا۔ال ویلج ناظمین فورم دروش کا پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) آل ویلج ناظمین فورم دروش کے صدر عمران الملک نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا Image may contain: 4 people, people sitting, beard and indoorاور وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ برسرعام رشوت طلب کرنے والے اسسٹنٹ ڈائرکٹر بلدیات چترال نورالوہاب اور اسسٹنٹ انجینئر فہیم جلال کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے جوکہ نہایت دیدہ دلیر ی سے ویلج ناظمین سے تین ہزار روپے ماہانہ بھتہ مانگتا ہے اور کرپشن کا بازار گرم کرکے موجودہ صوبائی حکومت کی تمام تر دعوؤں کی نفی کرنے میں مصروف ہے۔ جمعہ کے روزچترال پریس کلب میں فورم کے دیگر عہدیداروں امیر فیاض، وقار احمد، ناصر احمدخان، زمرد شاہ، کفایت اللہ، رحمت خان، بشیر احمد، نورعجب اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےImage may contain: 5 people, people sitting and indoor انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر نورالوہاب کو جب دروش کے ناظمین نے بھتہ دینے اوران کے مطالبات کو پورا کرنے سے انکار کیا تو وہ مختلف حیلے بہانوں سے ان کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہو اہے اور دروش کے چارویلج کونسلوں کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈروں کو روکے رکھا ہوا ہے اور ان ویلج کونسلوں کے اکاونٹس کو بھی بلاک کرتا رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں جب ڈی۔ جی آفس کی ایوالویشن ٹیم کی چترال آمد کے موقع پر انہوں نے ہر ویلج کونسل سے دس ہزار روپے طلب کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس ٹیم کو خوش نہ کیا گیا تو وہ ہماری غلطیوں کی نشاندہی کریں گے ۔ ویلج ناظمین نے کہاکہ موجودہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے Image may contain: 4 people, people sitting and tableسیاہ کرتوت اور عمران خان کے دعوے ایک دوسرے کے متضاد ہیں اور یہ بات قابل تشویش ہے کہ موجود ہ اے۔ ڈی برملاکہتا ہے کہ کرپشن اور کمیشن کے رقم ڈائرکٹر جنرل سے لے کر سیکرٹری بلدیات تک تقسیم ہوتے ہیں اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ ان کے ذاتی تعلق ہونے کی وجہ سے ان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے اور ویلج لیول پر منتخب نمائندوں کو بااختیار بنانے کی باتیں موجودہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی موجودگی میں محض دھوکہ اور جھوٹ ہے۔ انہوں نےImage may contain: 2 people, people sitting, beard and indoor اسسٹنٹ انجینئر فہیم جلال کا رویہ بھی نہایت متعصبانہ ہے جوکہ ویلج ناظمین کو تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور گزشتہ چار مہینوں سے ٹینڈروں کو منسوخ کرکے انہیں تنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی شدید مایوسیImage may contain: 6 people, people sitting کا اظہار کیاکہ ڈسٹرکٹ ناظم اور تحصیل ناظم بھی بلدیات کے موجودہ اے ۔ڈی اور انجینئر کے سامنے بے بس ہیں ۔ ناظمین نے حکومت پر واضح کرتے ہوئے کہاکہ اگر ایک ہفتے کے اندر ان دونوں افسران کو چترال بدر نہ کئے گئے تو دروش سے کرپشن کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا جائے گا۔ Image may contain: 4 people, people sitting and indoorانہوں نے کہاکہ عمران خان کو اسلام آباد میں کرپشن کا واویلا مچانے سے پہلے خود اپنے صوبے میں چترال کے اے۔ ڈی کی خبر لینی چاہئے۔ دروش کے ویلج ناظمین نے آل چترال ویلج ناظمین فورم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس کے عہدیدار انتظامیہ کے آلہ کار بن گئے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔