تازہ ترین

انجینئر فہیم جلال انتہائی دیانتدار ، محنتی اور فرض شناس افسرہیں،دروش ویلج ناظمین کی طرف سے انجینئر کی کردارکشی کی مذمت کرتے ہیں۔آل وی سی ناظمین فورم اپر چترال کا پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) آل وی۔ سی ناظمین فورم اپر چترال نے دروش کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ویلج ناظمین کی طرف سے محکمہ بلدیات چترال کے اسسٹنٹ انجینئر فہیم جلال کی کردار کشی کرتے ہوئے پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےImage may contain: 4 people, people sitting and indoor کہ وہ یہ سب کچھ تعصب اور ذاتیات کی بنا پر کررہے ہیں جبکہ انجینئر موصوف انتہائی دیانتدار ، محنتی اور فرض شناس افسرہیں جوکہ محکمے کی طرف سے سہولیات نہ ہونے کے باوجود اپنے فرائض منصبی نہایت احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔ انجینئرفہیم جلال اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہے۔تعلیم کے میدان میں بی ایس سی سول انجینئرنگ میں 95 فیصد نمبر لیکرگولڈ میڈلسٹ کے علاوہ ایم ایس سٹرکچر انجینئر ہے ۔ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرسلین خان، شیر اعظم خان، نثار احمد، حمید الرحمن، میر صمد خان اور حسین احمد ،اقبال حسین ،عالمزیب ،غلام Image may contain: 1 person, sitting and indoorسرور اور عابد الرحمن نے کہا کہ انجینئر فہیم جلال لوکل گورنمنٹ کے رولز کے مطابق ٹینڈر ز کرارہے ہیں اور خلاف ضابطہ کسی کام پہ سمجھوتہ نہ کرنے کی وجہ سے بعض ویلج ناظمین ان کے خلاف غلط اور بے سروپا الزامات لگانے پر اترآئے ہیں جس سے ایک دیانت دار اور اپنے کام سے لگاؤ رکھنے والے افسر کی حوصلہ شکنی کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہوگا۔ ان کاکہنا تھا کہ ا نجینئر فہیم کے خلاف بات کرنے والے ناظمین خود اپنےImage may contain: 4 people, people sitting and indoor اپنے ویلج کونسلوں میں ٹینڈر کے دن موجود نہ تھے اور قانونی تقاضے پورانہ ہونے پر ٹینڈر منسوخ کردئیے گئے جس پر وہ سیخ پا ہوگئے ہیں جبکہ یہ ٹینڈر کسی بھی وقت دوبارہ مشتہر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے آل ویلج کونسل فورم ضلع چترال پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ ویلج ناظمین کا ایک نمائندہ فورم ہے جوکہ ناظمین کے مسائل کو اجاگر کررہی ہے۔ انہوں نے ضلع ناظم پر بھی اپنی اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں لوکل گورنمنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے وہImage may contain: 5 people, people sitting and people standing تمام ویلج ناظمین کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر قائم ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے بارے میں دروش ناظمین کے الزامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نورالوہاب کی صفائی میں وہ کچھ کہنا نہیں چاہیں گے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔