تازہ ترین

ایس آر ایس پی گولین دومیگاواٹ بجلی گھر سے بجلی سپلائی کے صحیح صورت حال سے ٹاون کے عوام کو آگاہ کریں۔پاؤر کمیٹی چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاؤر کمیٹی چترال کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین ناصر احمد منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس آر ایس پی کی طرف سے Image may contain: 6 peopleتعمیر شدہ بجلی گھر سے ٹاون کو بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل جو گذشتہ اجلاس میں مرتب کیاگیا تھا کا جائزہ لیا گیا۔لائحہ عمل پر عملدرآمد ،ایس آر ایس پی کے پراجیکٹ منیجر اور ڈپٹی کمشنر چترال کی یقین دہانی پر کہ20جنوری سے ٹاون کو بجلی فراہم کی جائیگی پر موخر کیا گیا تھا۔لیکن افسوس کہ ابتک ٹاون کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال ہے۔اور مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں کہImage may contain: sky, mountain, cloud, outdoor and nature ٹاون کو بجلی کی فراہمی فروری 2017تک ممکن نہیں۔پاؤرکمیٹی کے صدر خان حیات اللہ خان،چیئرمین ناصر احمد اور ممبران نے کام کاجائزہ لینے کے لئے کوغذی اور کاری کے علاقے کا دورہ کیا اور بجلی کی لائنوں پر کام کا جائزہ لیا۔دوران دورہ دیکھا گیا کہ کوغذی میں صرف پیڈو کے چند لائن مین کا م میں مصروف تھے لیکن واپڈا کے ملازمین کام میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔اجلاس میں پراجیکٹ منیجر ایس آر ایس پی سے پُرزور مطالبہ کیا گیاImage may contain: 5 people, people standing کہ وہ بلاتاخیر میڈیا یا ریڈیو پروگرام کے ذریعے ٹاون کے عوام کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے واضح صورت حال سے آگاہ کریں اور عوام کو بتائیں کہ ٹاون کو کب بجلی کی سپلائی شروع ہوگی۔تاکہ ٹاون کے لوگ اس غیر یقینی صورتحال سے نجات پائیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔