تازہ ترین

جے یو آئی ضلع چترال کے وفد کا ضلعی صدر کی قیادت میں صدسالہ یوم تاسیس اجتماع گاہ کا دورہ

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے وفد نے جے یو آئی کی طرف سے منعقد ہونے والے صد سالہ یوم تاسیس اجتماع گاہ کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت امیر جے یو آئی ضلع چترال مولاناقاری عبدالرحمن قریشی نے کی ۔اس موقع پر مفتی شفیق احمد،مولانا عبدالخالق ،قاضی عبید الرحمن اور محمد جمیل چترالی بھی اُن کے ہمراہ موجودتھے۔وفد نے اس موقع پر صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان اور صوبائی قائدین اور ضلعی ناظم ہنگو مفتی عبید اللہ سے ملاقات بھی کی۔صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے چترال کے وفد کو اجتماع گاہ کا دورہ کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیااور اجتماع کی کامیابی کے لئے دعا کی،اُنہوں نے اجتماع کی کامیابی کے لئے ہرممکن کوشش کرنے اور اس صد سالہ یوم تاسیس اجتماع میں کارکنان جمعیت علماء اسلام چترال کو بڑی تعدادمیں شرکت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی ملکی سرزمین پر شرعی قوانین کے نفاذ کی سیاسی جدوجہد کررہی ہیں اور دین اسلام کی سربلندی ،ملکی سلامتی،استحکام اور اسلامی اصولوں پر مبنی معاشرے کی تشکیل نو کے لئے سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائی گی۔اس لئے کارکنان جے یو آئی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔