ایون کورو بازار میں واقع بیکری میں آگ لگنے سے 7دکانیں اور دوسٹور جل کر خاکستر

چترال (محکم الدین ) اتوار کی شام ایون کورو بازار میں واقع بیکری کی بھٹی میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُ ٹھی ۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بھٹی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ کے شعلوں کی تپش سے وہاں موجود گیس سیلنڈر پھٹ گئے ۔ جس کے نتیجے میں آگ کئی دکانوں تک پھیل گیا ۔ آگ لگنے کی وجہ سے 7دکانیں اوردو سٹور جل کر خاکستر ہو گئے ۔ تاہم مقامی نوجوانوں نے جان پر کھیل کر بازار کے دیگر دکانوں کو آگ لگنے سے بچا لیا ۔Image may contain: night and fire متاثرین میں ظفر الدین ،حبیب گل افغانی فرنیچرہاؤس ، سرفراز شاہ وٹرنری میڈیسن سٹور،جہانزیب جنرل سٹور، اعجاز سٹیشنری، میر حسن آٹا اینڈ سمینٹ سٹور اور رحمن موچی کی دکان اور دو سٹور شامل ہیں ۔ آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔ آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی ۔ لیکن حسب روایت فائر بریگیڈ کا عملہ مقامی لوگ جان پر کھیل کر آگ بجھانے کے بعد جائے وقو عہ پر پہنچے جس سے لوگ شدید مشتعل ہو گئے ۔ اور عملے کے بعض ارکان و ڈرائیور کو مارا پیٹا ۔ اُن کا کہنا تھا ۔ کہ ایون میں آگ لگنے کے ایسے پندرہ بڑے واقعات ہوئے ۔ مگر ہر مرتبہ فائر بریگیڈ روایتی غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔ اور مقامی لوگ آگ بجھانے کے بعد فائر بریگیڈ والے پہنچ جاتے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا ۔ کہ علاقہ ایون کی بہت بڑی آبادی ہے ۔ اس لئے اس کیلئے علیحدہ فائر بریگیڈ یونٹ قائم کیا جائے ۔ تاکہ آگ لگنے کی صورت میں فوری اقدامات کئے جا سکیں ۔ متاثرین نے میڈیا کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا ۔ کہ اُن کی جمع پونجی آگ کی نذر ہو گئی ہیں ۔ اس لئے حکومت اُنہیں دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے مالی مدد کرے ۔ جائے وقوعہ پر ڈی ایس پی دروش ظفر احمد ، ایس ایچ او ایون محمد فتاح پولیس کے جوانوں کے ہمراہ موجود تھے ۔ پولیس کے جوانوں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔