تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کا ایون کورو میں آگ سے متاثرہ جگہے کا دورہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پیر کے روز کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے ایون کورو میں گذشتہ شام آگ لگنے سے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا۔اور اس موقع پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا۔Image may contain: 13 people, people sittingاُنہوں نے متاثرین کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر لفٹننٹ کرنل عدنان بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ ایون کے عمائدین ویلج ناظمین اور متاثرین نے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی ایون آمد اور انہیں ہر قسم تعاون کی یقین دھانی پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ Image may contain: 4 people, outdoorاور کہا کہ چترال سکاؤٹس نے سیلاب اور زلزلے کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے قابل ستائش خدمات انجام دی ہے ۔ جس کیلئے ہم چترال سکاؤٹس کے شکرگزار ہیں ۔Image may contain: 5 people, people standing and outdoor اور پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کے حق میں نعرہ بازی کی۔واضح رہے کہ گذشتہ شام ایون کورو میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بیکری کی بھٹی میں آگ لگنے کی وجہ سے7دکانیں اوردو سٹورجل کر مکمل طورپرخاکستر ہوگئے تھے۔ متاثرین میں ظفر الدین ،حبیب گل افغانی فرنیچرہاؤس ، سرفراز شاہ وٹرنری میڈیسن سٹور،جہانزیب جنرل سٹور، اعجاز سٹیشنری، میر حسن آٹا اینڈ سمینٹ سٹور اور رحمن موچی کی دکان اور دو سٹور شامل ہیں ۔جن کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔