
تازہ ترین
برفباری کی وجہ سے منگل24جنوری کے روز لواری ٹنل سفر کے لئے بند ہوگی۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سکاؤٹس ہیڈکوارٹر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کل بروز منگل لواری ٹنل ہر قسم کے سفر کے لئے بند ہوگی اور بدھ 25تاریخ کوآمد رفت کے لئے کھول دی جائیگی۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین کے ہدایت کے مطابق لواری ٹنل کے ارگرد شدید برف باری کے وجہ سے مسافروں کو سفر کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑئے گا جس کے وجہ سے یہ اقدام اُٹھانا پڑا۔لہذا مسافرمنگل کے روز سفر سے گریزکریں تاکہ کسی جانی نقصان کے ساتھ ساتھ پریشانی سے بچا جاسکے۔
