تازہ ترین

بونی گول میں حفاظتی بند تعمیر نہ ہونا مایوس کن ہے، ایم پی اے مسئلے کو طول دے رہے ہیں/محمد شفیع

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)گولڈن مہرکہ تنظیم کے صدر محمد شفیع نے ایک اخباری میں کہا ہے کہ تین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بونی گول میں حفاظتی بند تعمیر نہ کرنا انتہائی افسوس ناک اور مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع دن سے عوام کا مطالبہ رہا ہے کہ بونی گول میں حفاظتی بند تعمیر کئے جائیں تاکہ یہاں کے لوگ اور املاک محفوظ ہو سکیں لیکن مقامی رکن صوبائی اسمبلی اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے ٹا ل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سارے عمل کا نقصان پی ٹی آئی حکومت جو جاتا ہے کیونکہ عوام صوبائی حکومت سے متنفر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل حل نہ کرنے کی پاداش میں ایم پی اے سردار حسین سے جواب طلبی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقی تب ہوگی جب عوامی مسائل حل ہونگے مگر جب لوگوں کے جان اور مال محفوظ نہ ہوں تو ترقی کیسے ہوسکے گی۔ لہذا صوبائی حکومت اس جانب توجہ دے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔