ٹنل کو بند کرنے میں کرنل نظام الدین شاہ کا کوئی کردار نہیں تھا،شدید برف باری کی وجہ سے مسافروں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اطلاع دی گئی کہ منگل کے روز سفر سے گریز کریں۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے عوامی سیاسی اور کاروباری حلقوں نے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی طرف سے چترال اور پشاور کے درمیان لواری ٹنل کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں اور اڈہ مالکان کو بروقت خبردار کرنے اور انتظامات میں مدد دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔اور بعض حلقوں کی طرف سے لواری ٹنل کے بند ہونے میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کے کردار کا ذکر بے جا اور بے محل ہے۔حقیقت یہ ہے کہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کی طرف سے لوگوں کو کسی پریشانی اور تکلیف سے بچانے اور مسافروں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اطلاع دی جارہی تھی کہ منگل کے روز سفر سے گریز کریں۔کیونکہ کمانڈنٹ چترال کو پیر کی شام سے رپورٹیں مل چکی تھیں کہ لواری ٹنل کے دونوں اطراف میں برف پڑی ہے اور مزید برف باری ہورہی ہے۔یہ عوامی مفاد کے لئے ایک اطلاع تھی۔ٹنل کو بند کرنے میں کرنل نظام الدین شاہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے لواری ٹنل کے احاطے میں کرنل نظام الدین شاہ خود گاڑیوں کو دھکا دینےImage may contain: 2 people, outdoor اور مسافروں کو بحفاظت ٹنل پار کرنے کے لئے کئی گھنٹوں موقع پر موجودرہے۔اور خود بھی کئی گاڑیوں کو دھکا دیکر ٹریفک جام سے نکالا۔چترال کے عوام کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی بروقت امداد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔