تازہ ترین

ڈی ایچ او چترال کی ہدیات پر ڈرگ انسپکٹر نے دروش اور چترال بازار میں متعدد میڈیکل اسٹوروں اور تشخیصی مراکز کا معائنہ کیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر اسراراللہ کی ہدایت پر صوبائی ڈرگ انسپکٹر چترال نذیر احمد نےImage may contain: 2 people, people sitting دروش بازار میں ایک میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارکر سرکاری محکمے کے انجکشن برامد کرلئے جوکہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت بتائے گئے ۔ ڈرگ انسپکٹر نے ادویات تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے اور سرکاری ادویات کو فروخت کرنے میں No automatic alt text available.ملوث افراد کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیا جارہا ہے ۔ درین اثناء انہوں نے چترال بازار میں بھی متعدد میڈیکل اسٹوروں اور تشخیصی مراکز کا معائنہ کرکے لائسنس ، ادویات اور صفائی کا معیار چیک کیا اور ایک میڈیکل اسٹور کو تجدید شدہ ڈرگ لائسنس نہ ہونے کی پاداش میں سیل کردیا اور کئی میڈیکل سٹوروں سے ادویات کے نمونے لیکر ڈرگ ٹسٹنگ لیبارٹری کو بھیجوا دیے Image may contain: 1 person, sittingجبکہ متعدد میڈیکل اسٹور وں میں صفائی کی فقدان کی نشاندہی کرتے ہوئے وارننگ جاری کردی اور ادویات کی وارنٹی رکھنے کے عمل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى